ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اب بھی تمام وزارتوں کی سرکاری ویب سائٹس پر مکمل معلومات ہندی میں دستیاب نہیں 

اب بھی تمام وزارتوں کی سرکاری ویب سائٹس پر مکمل معلومات ہندی میں دستیاب نہیں 

Sun, 09 Oct 2016 18:20:46  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،9اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)قومی زبان میں لوگوں تک پیغام پہنچانے کی نریندر مودی حکومت کی کوششوں کے درمیان خزانہ، پانی کے وسائل، ثقافت، فروغ انسانی وسائل،ا سٹیل، زراعت، اقلیتی امور اور پنچایتی راج سمیت متعدد وزارتوں اور محکموں کی سرکاری ویب سائٹ پر مکمل معلومات ہندی میں دستیاب نہیں ہے۔مرکزی حکومت نے دفاتر میں ہندی کے استعمال کے لئے تمام وزارتوں اور محکموں کی ہندی ویب سائٹس کو اپ ڈیٹ کئے جانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ان سرکاری ویب سائٹس کو ہندی اور انگریزی دونوں زبانوں میں ایک ساتھ اپ ڈیٹ کرنے کا انتظام ہے لیکن اس کے باوجود ہندی کی ویب سائٹوں پر مکمل معلومات ہندی میں دستیاب نہیں ہے،کچھ وزارتوں اور محکموں کی ہندی کی ویب سائٹ اپ ڈیٹ نہیں ہے۔وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب مواد کی بنیاد پر وزارت خزانہ، اقلیتی امورکی وزارت، رہائش اور شہری غربت،آیوش وزارت، سیاحت کی وزارت، فروغ انسانی وسائل ، پانی کے وسائل، دریا ترقی اور گنگا تحفظ کی وزارت سمیت کئی وزارتوں کی ویب سائٹس پر معلومات مکمل طور پر ہندی میں دستیاب نہیں ہے۔7اکتوبر کی تاریخ کو وزارت خزانہ کی ہندی کی ویب سائٹ 2ستمبر کو اپ ڈیٹ کی گئی تھی جبکہ اسی تاریخ کو شہری ہوا بازی کی وزارت کی ویب سائٹ 29ستمبر کو اپ ڈیٹ کی گئی تھی۔ثقافت کی وزارت کی ہندی کی ویب سائٹ میں سرکلر اور اشتہارات حصے کو کلک کریں پھر کوئی مواد نہیں ملتا ہے۔اسی طرح سے اقلیتی امورکی وزارت اور فروغ انسانی وسائل کی وزارت کی ہندی ویب سائٹ میں بھی اشتہارات، سرکلر اور کچھ منصوبے انگریزی لنک کے ساتھ موجود ہیں۔پانی وسائل کی وزارت کی ہندی کی ویب سائٹ پر معلومات اور سرکلر سیکشن میں کوئی معلومات نہیں ہے جبکہ گنگا تحفظ سیکشن ابھی زیرعمل ہے۔وزارت خزانہ کی ہندی کی ویب سائٹ پر بہت سی معلومات انگریزی میں دستیاب ہے،کچھ پریس ریلیز بھی انگریزی میں ہے۔


Share: